There is a great opportunity for trade between Pakistan and Maraksh .M karon

پاکستان اورمراکش کے درمیان تجارت کے بہترین مواقع اور گنجائش موجود ہے ;مراکش  سفیر محمد کارمون

اسلام آباد(نمائندہمراکش کے سفیر محمد کارمون خصوصی)پاکستان اورمراکش کے درمیان تجارت کے بہترین مواقع اور گنجائش موجود ہے جن سے دونوں ممالک کے صنعت کار بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں یہ بات پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کارمون نے سفیر ساہیوال اور سابق صدر ایوان صنعت وتجارت ساہیوال حاجی سہیل انجم انصاری سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بہزاد چوہدری اور محمد آصف نور بھی موجود تھے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں مراکش کے آئل کی مانگ ہے جبکہ مراکش میں پاکستانی مصنوعات کو بھی پسند کیاجاتا ہے اور پاکستانی صنعت کار تجارتی شعبہ میں مراکش میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ جس کیلئے مراکش کا پاکستان میں سفارتخانہ بھرپور مدد کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان سے ایک وفد مراکش کا دورہ کرے گا جس میں پاک مراکش تجارتی تعلقات مزید بڑھنے کاامکان ہے۔ اس موقع پر حاجی سہیل انجم انصاری نے مراکشی سفیر محمد کارمون کی پاکستان میںسفارتی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ پاک مراکش تعلقات کومزید بہتر اور مضبوط کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں جوکہ لائق تحسین ہے انہوں نے مراکشی سفیر کو دورہ ساہیوال کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہا کہ وہ بہت جلد ساہیوال کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر حاجی سہیل انجم انصاری نے مراکشی سفیر کو خادمز فوڈ ز کی مصنوعات پیش کیں جس پرانہوں نے حاجی سہیل انجم انصاری کا شکریہ ادا کیا۔

Be the first to comment on "There is a great opportunity for trade between Pakistan and Maraksh .M karon"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*