JIT has been formed for neutral inquiry of Sahiwal firing incident CM PUNJAB

JIT has been formed for neutral inquiry of Sahiwal firing incident CM PUNJAB USMAN BUZDAR
The person who has been involved in this incident will certainly be punished .All children who are injured are expected to be treated and cared by Punjab government . He said in a special conversation with the media after the Sahiwal firing incident at the DHQ teaching Hospital Sahiwal. Commissioner Sahiwal Division Arif Anwar Baloch, RP Sharq Kamal Siddiqui, Deputy Commissioner Muhammad Zaman watto, DPO Captain (R) Muhammad Ali Zia, Principal Sahiwal Medical College Dr. Muhammad Tariq, M. On this occasion, IG Punjab, Punjab Amjad Javed Slime, Commissioner Sahiwal Division Arif Anwar Baloch Apart from Dr. Shahid Nazir, Pakistan Tehreek-e-Insaf leader Rai Hassan Nawaz Khan, Member National Assembly Rai Murtaza Iqbal, District President Rana Aftab Ahmed Khan, General Secretary Faisal Jalal Dhok were also present.

ساہیوال ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ساہیوال فائرنگ واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور
اس واقعے میں جو شخص بھی ملوث ہوا اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔واقعے میں زخمی ہونیوالے بچوں کا تمام علاج معالجہ اور کفالت پنجاب حکومت برداشت کرے گی ۔انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ساہیوال فائرنگ واقعے میں زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہی ۔اس موقع پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی ،کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ ،آر پی او شارق کمال صدیقی ،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء ،پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد طارق ،ایم ایس ڈاکٹر شاہد نذیر کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز خان ،ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضےٰ اقبال ،ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خان ،جنرل سیکرٹری فیصل جلال ڈھکو بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ۔وہ خصوصی طور پر میانوالی سے متاثرین کی دلجوعی کیلئے ساہیوال آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو 72 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔واقعے میں سی ٹی ڈی کا کوئی آدمی ملوث پایا گیا تو اسے سزا دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زخمی بچے میرے اپنے بچے ہیں اور ان کا مکمل علاج معالجہ اور کفالت صوبائی حکومت کے ذمہ ہوگی ۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ اطفال میں زیر علاج زخمی بچوں کی عیادت کی ۔لواحقین کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرنسپل میڈیکل کالج کو ہدایت کی کہ بچوں کو فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور شفٹ کیا جائے جہاں انہیں مکمل صحت یابی تک زیر علاج رکھا جائے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ واقعے کی انتہائی غیر جانبداری سے انکوائری کروائی جائے گی اور انہیں انصاف ملے گا ۔لواحقین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے فوری نوٹس اور ضلعی انتظامیہ ساہیوال کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Be the first to comment on "JIT has been formed for neutral inquiry of Sahiwal firing incident CM PUNJAB"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*