عیدالفطر قریب آتے ہی چیچہ وطنی میں بھی شہریوں نے اپنی روایتی خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کر لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاپنگ کی خریداری میں خواتین اور بچوں کی دلچسپی زیادہ لگتی ہے ۔ خواتین کی دلچسی چوڑیوں، مہندی اور آرٹیفیشل جیولری کی خریداری میں زیادہ نظر آ رہی ہے جبکہ بچے اپنے دیدہ زیب کپڑے اور جوتے خریدنے میں مصروف نظر آتے ہیں دوسری طرف دوکانداروں نے بھی عید کی مناسبت سے دکانوں خوبصورت سامان سجا رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے لئے بازاروں میں کوئ خاص انتظامات نہیں کئے گئے خریداروں کو جیب تراشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔شہری تنظیموں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہری بے خوف ہو کر اپنی عید کی شاپنگ مکمل کر سکیں۔۔۔۔۔

Be the first to comment on ""

Leave a comment

Your email address will not be published.


*