چیچہ وطنی: تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی قلت کے باعث مریضوں کو علاج معالجہ کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہسپتال میں سپیشلسٹ اور ایمرجنسی میڈیکل آفیسرز سمیت ڈاکٹرز کی 16 سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں اس کے علاوہ 3 درجن سے زائد پیرامیڈیکس کی سیٹیں بھی خالی ہیں۔

روزانہ 1500 افراد علاج معالجہ کے لئے ہسپتال آتے ہیں۔

سپشلسٹ ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں آئ سی یو بھی نہیں بنایا جا سکا

نرسنگ سٹاف کی 28 سیٹیں خالی ہونے کی وجہ سے بھی مریضوں کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامناہے

ہسپتال میں جنرل سرجن،گائیناکالوجسٹ،چائلڈ سپیشلسٹ،ایناسسٹ،پیتھالوجسٹ،ریڈیالوجسٹ،ڈرماٹالوجسٹ اور پرمانالوجسٹ سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی 16 سیٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔

دوران آپریشن مریض کو بے ہوشی دینا والا ڈاکٹر لاہور یا ملتان سے آتا ہے اور اس کو 5 ہزار روپے فی آپریشن ادائیگی کی جاتی ہے۔

چیچہ وطنی شہر کی سماجی اور تجارتی تنظیموں نے ارباب اختیار سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر فوری تعنیاتی کا مطالبہ کیا ہے

Be the first to comment on ""

Leave a comment

Your email address will not be published.


*