نظریاتی محافظ ۔۔علامہ محمد اقبال اشک قلم /حافظ زاہد مقبول

نظریاتی محافظ ۔۔علامہ محمد اقبال

آج 9نومبر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال مرحوم کی پیدائش کا دن انکی یاد میں یوم اقبال کے نام سے منایا جا رہا ہے کیوں نا ہم بھی انکے درس سے علامہ مرحوم کو یاد کریں، ایک نظر انکے اشعار پر وہ ہمیں کیا پیغام دے کر گئے ہیں

پس خدا برماشریعت ختم کرد
بررسول ما رسالت ختم کرد

اقبال مرحوم فرماتے ہیں اللہ کریم نے ہم پر شریعت کو ختم کر دیا اور ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم پر رسالت کو ختم کر دیا گیا ہے. آپ کے بعد اب کوئی رسول پیدا نہیں ہوگا.

رونق ازما محفل ایام را
او رسل را ختم ما اقوام را

علامہ فرماتے ہیں امت محمدیہ کیوجہ سے زمانے کی محفلوں میں رونق ہے اور سلسلہ نبوت و رسالت بند کر دیا اس کے ساتھ ہی امت محمدیہ نے تمام امتوں کا باب بند کر کے آخری امت ہونے کا شرف حاصل کر لیا ہے۔نبی کی نسبت سے امتیں بنتی ہیں امت کا آخری ہونا رسول اللہ کی ختم نبوت پر دالالت کرتی ہے۔

خدمت ساقی گری با ما گزاشت
داد مارا آخریں جانے کہ داشت

مرحوم کہتے ہیں ساقی گری کی خدمت ہمارے سپرد فرمائی اور آخری جام جو رب العزت کےخزانے میں تھا ہمیں عطا فرما کر چشمہ شریں کا ساقی ہیمں بنا دیا،

لا نبی بعدی احسان خدا ست
پردہ ناموس دین مصطفی ست

اقبال کہتے ہیں کہ خداوند قدوس نے ہم پر جو احسانات کیے ہیں ان بے شمار احسانات میں سے ایک عظیم احسان لا نبی بعدی کا تاج ہمارے آقا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک پر رکھ کر دین مصطفی کی ناموس کو تحفظ دے دیا.

وہ دانائے سبل ختم رسل مولائے کل جس نے
غبار راہ کو بخشا فروغ وادی سینا

اس شعر میں رسالت کے ختم کو بیان کرنے کے ساتھ محبوب اکرم کی عظمت کو بھی واضح کر گئے جس جگہ پر آقا کے قدم لگے اس جگہ نے وادی سینا کو پیچھے چھوڑ دیا شہر مکہ کی گلیوں کی قسم کلام اللہ میں اٹھائی گئی کیونکہ رسول خدا کے قدموں کو چومنے کا شرف جو حاصل ہوا ہے اسی فلسفے کو اقبال بیاں کر رہے ہیں

غبار راہ کو بخشا فروغ وادی سینا

ویسے تو اقبال مرحوم کی شاعری بہت وسیع ہے یہاں پر یوم اقبال کی مناسبت سے اختصار سے کام لیتے ہوئے لکھا ہماری اکثریت اقبال کی بات کو حجت سمجھتے ہیں۔ اس وقت کی سب بڑی ضروت عقیدہ ختم نبوت کو سمجھنا اور سمجھانا ہے کریم رب علامہ اقبال مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین

✍ اشک قلم /حافظ زاہد مقبول
#Hafiz_Zahid_Maqbool
#COLUMAN_WRITER
#CHICHAWATNI_SAHIWAL

Be the first to comment on "نظریاتی محافظ ۔۔علامہ محمد اقبال اشک قلم /حافظ زاہد مقبول"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*