مرکزی قبرستان سے ملحق جگہ پر سرکس اور ڈانس کلب نما کا انعقاد سوسائٹی کیلیے لمحہ فکریہ حافظ محمد بلال

مرکزی قبرستان سے ملحق جگہ پر سرکس اور ڈانس کلب نما کا انعقاد سوسائٹی کیلیے لمحہ فکریہ
حافظ محمد بلال

مرکزی قبرستان سے ملحق جگہ پر سرکس جیسے شورو غل سے بھرپور میلہ نما ٹھیلوں اور ڈانس کلب نما موت کے گولے وغیرہ کا انعقاد سوسائٹی کیلیے لمحہ فکریہ ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ میں نے تمھیں قبروں کی زیارت سے روکا تھا لیکن اب اگر تم قبروں کی زیارت کرو تو کوئی فحش بات نہ کیا کرو۔
روایت:سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ۔

لہذا مرکزی انجمن تاجران و سول سوسائٹی چیئرمین بلدیہ جناب رانا اجمل صاحب ،سابقہ ایم ان اے جناب رائے حسن نواز خان ،رائے مرتضی اقبال خان اور اسسٹنٹ کمشنر جناب عابد کلیار صاحب سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ سرکس کو فی الفور کسی ایسی متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے جہاں شہر یوں کی تفریحی ضروریات بھی پوری ہوں اور قبرستان کا احترام بھی ملحوظ خاطر رہے۔

منجانب:
مرکزی انجمن تاجران
صدر حافظ محمد بلال مین بازار
سنیر نائب صدر ارشد فاروقی گجر کالج روڈ
جنرل سیکرٹری عبدالشکور شہید ملت بازار

Be the first to comment on "مرکزی قبرستان سے ملحق جگہ پر سرکس اور ڈانس کلب نما کا انعقاد سوسائٹی کیلیے لمحہ فکریہ حافظ محمد بلال"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*