ساہیوال :برطانوی وفد کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس کادورہ

*ساہیوال :برطانوی وفد کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس کادورہ ڈی پی او سے ملاقات، وفد کوضلعی پولیس سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی*

ساہیوال سے جڑواں قرار دیے گئے برطانوی شہر راچڈل سے 11 رکنی برطانوی وفد نے ممبر برٹش پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس ساہیوال کا دورہ کیا۔وفد میں سٹی میئر آف راچڈل محمد زمان ،ایلن بریٹ لیڈر آف راچڈل کونسل اور دیگر کونسلرز شامل تھے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشر میکن نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد کے دورے کا مقصد دونوں جڑواں شہروں کے درمیان تجارتی، سیاسی و سماجی روابط کو مزید بہتر بنانااور نئے امکانات کا جائزہ لینا تھا ۔میٹنگ کے دوران باہمی امور پر بات چیت کی گئی ۔ڈی پی او غلام مبشر میکن نے وفد کوضلع ساہیوال کا تاریخی پس منظر ، مقامی پولیس کی جانب سے ضلع ہذا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کیے گئے عوام دوست اقدامات کمیونٹی پالیسنگ ،خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کے لیے ہر تھانہ کی سطح پر کمیٹیوں کا قیام ،مقامی مسیحی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات ، مذہبی بھائی چارے ، ضلع پولیس کے انتظامی ڈھانچے اور دیگر امور کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔اس دوران وفد کے شرکاء نے عوام دوست پولیسنگ اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مقامی پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا اور باہمی تعاون کے ذریعے عوام کو فراہم کی جانے والی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔

Be the first to comment on "ساہیوال :برطانوی وفد کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس کادورہ"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*